ایران نژاد ترک تاجر ضراب کی گرفتاری سے ترکی ہراساں نہیں: اردوغان

استنبول: ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے فتح اللہ گولن سے وابستہ اداروں کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے امریکی افسران کو تلقین کرتے ہوئے کہا کہ ایران نژاد ترک تاجر رضا ضراب،جسے19مارچ کو ایران سے متعلق پابندیوںکے حوالے سے الزامات میں میامی سے گرفتار کیا گیا ہے، کے خلاف تفتیش سے ترکی کو کوئی تشویش نہیں ہے۔
امریکہ روانہ ہونے سے قبل استنبول کے اتاترک ہوائی اڈے پر ایک پریس کانفرنس میں ضراب کیس کے تعلق سے معلوم کیے جانے پر اردوغان نے گولن کے حوالے سے صحافیوں کو بتایا کہ حوالہ کے دھندہ کرنے والے اصل لوگ پینی سلوانیہ میں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ میں وزارت قانون نے حال ہی میں بڑی دلچسپ فوجداری شکایات درج کرائی ہیں۔
جیسا کہ آپ پہلے سے واقف ہیںکہ متوازی حکومتی ڈھانچے کے امریکہ میں کئی تعلیمی ادارے چل رہے ہیں اور ان اداروں میں امریکہ کے سرکاری امداد سے چلنے والے پرائیویٹ اسکول بھی شامل ہیں۔اردو غان نے کہا کہ ضراب کے وکلاء مقدمہ میںضروری دفاع کریں گے اور اس گرفتاری سے ترکی کا کوئی واسطہ نہیں ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Zarrab case doesnt concern turkey says erdogan in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply