ایران ایٹمی معاہدے کے حوالے سے ٹرمپ کے فیصلے کا مناسب جواب دے گا: وزیر خارجہ جواد ظریف

تہران:ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران اور ایٹمی معاہدے کے متعلق کئے جانے والے فیصلے کا ایران مناسب جواب دے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران خطے میں امن و امان کے قیام اور تعمیر و ترقی کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا اور کچھ ممالک کی جانب سے لگائے جانے والے بے بنیاد الزامات ہماری تعمیری پالیسیوں میں رکاوٹ نہیں بن سکتے ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا ہے کہ امریکہ کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے مشرق وسطیٰ کا خطہ طویل مدت سے مختلف مسائل و مشکلات کا شکار ہے جبکہ امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک مشرقی وسطی کے ممالک کو زیادہ سے زیادہ ہتھیار فروخت کرنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے خطے میں دہشت گردی کو مزید فروغ مل رہا ہے۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان طے پانے والے ایٹمی معاہدے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے12 اکتوبر کو ایران اور جامع ایٹمی معاہدے کے متعلق اپنی نئی پالیسی واضح کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Zarif vows proper response if trump cancels deal in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply