امریکہ نے خلیجی خطہ کو پھٹنے کو تیار بارود کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا:ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف

دوحہ (قطر): ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے امریکہ پر الزام عائد کیا کہ اس نے خلیجی خطہ کو بارود کے ایک ایسے ڈھیر میں تبدیل کر دیاہے جس کو صرف ایک چنگاری کی ضروررت ہے ۔ظریف نے مشرق وسطیٰ میں اسلحہ کی دوڑ کے خلاف انتباہ دیا اور کہا کہ امریکہ نے حال ہی میںخلیجی خطہ میں اسلحہ کی جو فروخت کی ہے اس سنے خلیجی خطہ کے حالات اس قدر خوفناک اور سنگین کر دیے ہیں کہ اگر یہ کہا جائے کہ امریکہ نے خلیجی خطہ کو ٹنڈر باکس میں تبدیل کر دیا ہے تو غلط نہ ہوگا۔ظریف نے قطر کے دارالخلافہ دوحہ پہنچنے کے بعد دو شنبہ کو امیر قطر تمیم بن حماد التھانی سے ملاقات کی اور انہیں یہی پیغام پہنچایا۔ظریف نے کہا کہ خلیج میں جتنا اسلحہ بھیجا جائے گا خطہ کو مزید غیر محفوظ سمجھا جائے گا۔دوحہ پہنچنے کے بعد الجزیرہ ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ظریف نے کہا کہ امریکہ نے گذشتہ سال خلیجی خطہ میں 50بلین ڈالر کا اسلحہ فروخت کیا تھا۔اور خطہ کے کچھ ممالک نے، جن کی آبادی ہماری مجموعی آبادی کی ایک تہائی سے بھی کم ہے،اسلحہ خریدنے پر87بلین امریکی ڈالر خرچ کیے۔انہوں نے کہا کہ کس ملک نے فوجی ضروریات کی تکمیل پر کتنا خرچ کیا اس کا موازنہ اس طرح کیا جا سکتا ہے۔ گذشتہ سال ایران نے ،جس کی فوج 10لاکھ نفری ہے،اپنی فوجی ضروریات پر16بلین ڈالر خرچ کیے جبکہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے،جس کی آبادی 10لاکھ ہے ،22بلین اور سعودی عرب نے 87بلین ڈالر خرچ کیے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ قطر جہاں مشرق وسطیٰ میں سب سے بڑے امریکی فوجی اڈوں میں سے ایک واقع ہے،اس کوشش میں ہے کہ اسے امریکہ اور ایران کے درمیان تنازعہ میں نہ گھسیٹا جائے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Zarif us arms sales make gulf into tinderbox ready to blow up in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.