ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف جمعہ کو روس جائیں گے:وزارت خارجہ

تہران: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قسیمی نے بتایا کہ جواد ظریف ماسکو میں منعقد ہونے والی سہ فریقی اجلاس میں شرکت کے لیے جمعہ کو روس پرواز کر جائیں گے۔اس اجلاس میں وہ اپنے روسی اور شامی ہم منصبوں سے تبادلہ خیال کریں گے۔
ایران اور شام کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ قسیمی کے مطابق ظریف، شامی وزیر خارجہ ولید المعلم اور روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف میں ہفتہ اور اتوار کو تبادلہ خیال ہوگا۔ اس سے پہلے روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخاروفا نے بھی ماسکو میں منعقد ہونے والے اجلاس کے بارے میں خبر دی تھی۔اسی دوران امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن بھی آج ماسکو پہنچے ہیں۔
ریکس ٹیلرسن کا بطور وزیر خارجہ روس کا یہ پہلا دورہ ہے۔وزیر امور خارجہ امریکہ اس دورے کے دوران اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے ملاقات کریں گے جس میں انٹرنیشنل سیکیورٹی کے مسائل منجملہ دہشت گردی سے مقابلہ، داعش اور دوسرے دہشت گرد گروپ کہ جنہوں نے شام کے مختلف حصوں پر قبضہ کر رکھا ہے، عراق ،افغانستان اور شام کے مسائل کے حل اور اسی طرح اسرائیل و فلسطین تنازع اور یوکرائن کے مسائل کے بارے میں بات چیت کی جائے گی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Zarif to visit russia on friday foreign ministry in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply