اسلامی ممالک میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام بند کرانے کے لیے عملی کردار ادا کریں :ایرانی وزیر خارجہ

تہران: ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی ممالک کو میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف غیر انسانی تشدد ختم کرانے کے لیے عملی اقدامات کریں۔ انہوں نے اسلامی ممالک سمیت پوری عالمی برادری سے کہا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی پر خاموش تماشائی بنے رہنے کے بجائے مظلوم مسلمانوں کی حمایت میں اٹھ کھڑی ہو۔ انہوں نے کہا ہے کہ میانمار میں مسلمانوں کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے وہ انسانیت کے خلاف جرم ہے اور کسی بھی انسان کے لئے نا قابل برداشت ہے۔ واضح رہے کہ میانمار میں بدھسٹوں اور میانمار فوج کی جانب سے مسلمانوں کے گھروں کو نذر آتشجانے ، ان کے بچوں کو زندہ جلادینے ، ان کے سر کاٹے جانے جیسے سنگین انسانی المیے کے باوجود انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں اور عالمی برادری خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ اب تک ہزاروں روہنگیا مسلمانوں کو بے دردی سے قتل کیا جا چکا ہے اورتقریباً ایک لاکھ روہنگیا مسلمان اپنی جان بچانے کی خاطر دیگر ممالک کی جانب ہجرت کر چکے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Zarif seeks practical steps to end inhuman violence against rohingya in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply