پاک نژاد برطانوی صنعت کارر لارڈ ضمیر چودھری کی ہاؤس آف لارڈز میں حلف برداری

لندن : پاکستان نژاد برطانوی شہری لارڈ ضمیر چودھری نے ، جو پیشے سے تاجر ہیں، دارالامراءمیں اپنی رکنیت کا حلف اٹھایا۔ ایک صنعت کار ہونے کے ناطے ان کی حلف برداری سے یہ امیدیں پیدا ہو چلی ہیں کہ وہ پاکستان اور یو کے کے درمیان تجارتی تعلقات میں سدھار لائیں گے۔

لارڈ چودھری ، جو 12سال کی عمر میں ہی اپنے والدین کے ہمراہ راولپنڈی کے قریب واقع گاؤں گجر خان سے یو کے نقل مکانی کر گئے تھے،برطانیہ کے کسی کنبہ کی سب سے بڑی کمپنیوں میں سے ایک بیسٹ وے کے چیف ایکزیکٹیو ہیں۔ٹوری پارٹی کے قانون ساز ،جو سر انور پرویز کے بھتیجے ہیں، کنزرویٹیو فرینڈز آف پاکستان کے چیرمین اور کرائم اسٹاپر چیریٹی کے ٹرسٹی بھی ہیں۔

ملکہ سے وفاداری کے حلف لیتے وقت چودھری کے ہمراہ دارالامراءکے قائد بیرونیس ایونز اور کنزرویٹیو رکن دارالامراءلارڈ مارلینڈبھی تھے۔ ان کی تقریب حلف برداری سے پہلے یہ اعلان کیا گیا کہ پاکستان نژاد صنعت کار کو ”بیرن چودھری آف ہمپسٹیڈ آف لندن بورو آف بارنیٹ “ مقرر کیا گیا ہے۔

انہون نے حلف لیتے وقت کہا ”میں ضمیر لارڈ چودھری اللہ بزرگ و برتر کو حاضر و ناظر جان کرحلف لیتا ہوں کہ میں قانون کی روشنی میں معاونت کرنے کے لیے ملکہ ایلزبتھم ان کے جانشینوں اور وارثین کا فرمانبرداراور وفادار رہوں گا ۔حلف برداری کے فوراً بعد اللہ کی رحمتوں اور اس کے فضل و کرم پراس کا شکر ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں اللہ کر کرم و فضل اور اس کی نوازشات و نعمتوں کا شکریہ ادا کرنے کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔میرے خواب و خیال میں کبھی یہ نہیں رہا کہ مجھے ایسی عزت و توقیر اور باعث فخر شناخت ملے گی۔میں ایک معمولی گھرانے سے تعلق رکھتا ہوںلیکن اللہ کا فضل و کرن اور اس کی عنایات شامل حال رہیں کہ آج میں اس مقتدر اور معزز مقام پر ہوں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Zameer choudrey takes oath in house of lords in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.