ذاکر نائیک نے ملیشیا سے ہندوستان واپس آنے کی خبروں کی تردید کی

کولالمپور: غیر قانونی سرگرمیوں (انسد اد) قانون کے تحت الزامات کا سامنا کر رہے ایک متنازعہ عالم دین ذاکر نائیک نے، جو مفسر قرآن بھی ہیں ،ان خبروں کو ، جن میں کہا گیا ہے کہ وہ ملیشیا سے ہندوستان واپس آجائیں گے،بے بنیاد قرر دے کر خارج کر دیا۔

قومی تحقیقات ایجنسی (این آئی اے) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کو کئی معاملات میں مطلوب ذاکر نائیک نے کہا کہ ان کے ہندوستان واپس آنے کی تمام خبریں بے بنیاد او ر کل جھوٹ ہیں۔

ذاکر نائیک نے کہا کہ انکا ہندوستان آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے تاوقتی کہ میں خود کو غیر منصفانہ مقدمہ سے محفوظ محسوس نہ کروں۔خدا کی مرضی شامل حال رہی اور میں نے یہ محسوس کیا کہ حکومت ہند میرے ساتھ انصاف کرے گی میں یقیناً وطن عزیز واپس آجاؤں گا۔

این آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل وائی سی مودی نے انڈیا ٹوڈے ڈاٹ ان کو بتایا کہ نائیک کی ہند واپسی کی خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Zakir naik says news that hes coming to india is false in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply