ریاض پر حوثیوں کا ایک اور میزائل حملہ،سعودی عرب نے ناکارہ بنا دیا

صنعا: یمن کے ایرانی حمایت یافتہ حوثی قبائلیوں کے ٹیلی ویژن چینل المسیرہ نے منگل کے روز عویٰ کیا کہ حوثیوں نے سعودی عرب کے دارالسلطنت ریاض میں واقع الیمامہ شاہی محل کو نشانہ بنا کر میزائل حملہ کیا۔
لیکن دوسری جانب سعودی عرب کے سرکاری چینل العربیہ نے کہا کہ سعودی عرب کے فضائی دفاعی نظام نے اس میزائل کو راستے میں تباہ کردیا۔ لیکن اسے روکنے اور تباہ کر نے میں کوئی جانی نقصان ہوا یا نہیں اس کا ابھی علم نہیں ہو سکا ہے۔
جس وقت یہ میزائل داغا گیا تو محل میں سعودی حکام کا ایک اجلاس چل رہا تھا۔ رائٹر کے مطابق ایک دھماکہسنا گیا اور اس کے بعد دھواں اٹھتے دیکھا گیا۔

Title: yemens iran backed houthi rebels fire ballistic missile at saudi capital of riyadh | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply