یمن کے حوثی باغیوں نے بحر احمر میں جنگ بندی کی پیش کش کی

صنعا: یمن کے حوثی باغیوں کے ایک افسر بالا نے سعودی قیادت والی اتحادی فوجوں کو بحر احمر میں جنگ روکنے کی پیشکش کی ہے۔

حوثی سپریم پولیٹیکل کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ ہم نے ایک خاص مدت تک کے لیے اپنی بحری افوجی کارروائی روکنے کی پیش کس کی ہے اور اگر اتحاد کی قیادت نے اس اقدام کا مثبت جواب دیا تو اس کی مدت میں توسیع کے ساتھ ساتھ زمینی جنگ کے بھی تمام محاذوں کو اس میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

بہرحال یہ واضح ہوگیا ہے کہ حوثی اس تجویز پر اتحاد کے ردعمل کے منتظر ہیں۔ گذشتہ ہفتہ سعودی عرب نے، جو اتحاد کا قائد ہے، اپنے دو تیل ٹینکروں پر حوثی باغیوں کے حملے کے بعد بحر احمر کی آبنائے باب المنزیب کے راستے اپنے تیل جہازوں کی آمد و رفت روک دی تھی۔

سعودی حکومت نے کہا اس کے ایک ٹینکر کو معمولی نقصان پہنچاہے اور وہ اس وقت تک اپنی جہاز رانی معطل رکھے گا جب تک کہ آبی گذر گاہ محفوظ و مامون نہ ہو جائے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Yemens houthi rebels offer unilateral initiative to stop war in red sea in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply