یمن میں حوثیوں نے سعودی عرب پر میزائل حملہ کی ذمہ داری قبول کی

صنعا: یمن میں حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر میزائل حملہ کی زمہ داری قبول کر لی۔ دوسری جانب سعودی عرب نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ اس نے یمن میں حوثی قبائل کی جانب سے ریاض کے بین الاقوامی ایئرپورٹ پر کیے گئے اس میزائل حملے کو ناکام بنا دیا۔ن میں حوثی باغیوں سے منسلک ٹی وی چینل کا کہنا ہے کہ میزائل ایئر پورٹ کی جانب داغا گیا تھا۔
سعودی حکام کے مطابق یمن سے فائر کیا جانے والے بیلسٹک میزائل کو اینٹی میزائل نظام کے ذریعے نشانہ بنائے جانے کے بعد اسے ریاض کے بین الاقوامی ایئرپورٹ کنگ خالد کی حدود میں گرا لیا گیا، جو دھماکے سے پھٹ گیا، تاہم اس سے کسی بھی قسم کا مالی اور جانی نقصان نہیں ہوا۔حوثی قبائل نے کہا ہے کہ جو ممالک یمن بے قصور شہریوں کو نشانہ بنا کر یمن پر مسلسل بمباری کر رہے ہیں ان کے دارالخلافہ ہمارے میزائلوں سے بچ نہیں سکیں گے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Yemeni rebels claim missile attack on saudi arabia in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply