یمنی فوج الحدیدہ کو حوثیوں کے تسلط سے آزاد کرنے کے قریب

دوبئی :یمن کی قومی فوج نے ہفتہ کے روز اعلان کیا کہ وہ بہت جلد حدیدہ اور جنگی نوعیت سے اہم مضافاتی علاقہ کو حوثیوں کے قبضہ سے چھڑالیں گے ۔

یمنی وزارت دفاع کی سرکاری ویب سائٹ پر جاری بیان میں ایک یمنی فوجی ذریعہ نے کہا کہ فوج نے جمعرات اور جمعہ کو تحیتہ اور بیت الفقیہ اور حسینیہ میں حوثی ملیشیاؤں کے ٹھکانوں پر حملے کیے۔ذریعہ نے کہا کہ فوج اور بچے کچھے حوثی انتہاپسندں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں اس دوران فوج کی حدیدہ ہوائی اڈے کی جانب پیش قدمی جاری ہے۔

ژن ہوا کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ24گھنٹے کے دوران حوثی باغیوں اور یمنی فوج کے درمیان جاری تصادم میں دونوں طرف کے 78ہلاک ہوگئے۔ جلاوطن صد عبد ربو منصور کی وفادار یمنی مسلح افواج کے ایک یمنی ترجمان نبی الصوفی نے کہا کہ سعودی قیادت والے اتحاد کی حمایت یافتہ حکومتی فوج کا زبردست جانی نقصان ہوا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Yemeni army nears liberation of hodeidah from houthis in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply