یمن نے سعودی ڈرون طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا

تہران: یمن کی فوجوں نے سعودی وعرب کی قیادت والے فوجی اتحاد کے ایک جاسوس ڈرون طیارے کو سعودی سرحد کے قریب ہی مار گرایا۔

اسلامی ریپبلک نیوز ایجنسی (ارنا) نے المصیرہ اخبار کے حوالے سے کہا کہ یمنی فوج کے فضائی دفاعی نظام نے اسیر خطہ میں یہ ڈون طیارہ مار گرایا۔

اس سے قبل30اپریل کو فوج اور پاپولر کمیٹیوں کے فضائی دفاعی نظام نے سعدہ ریاست کے سرحدی بقیم شہر میں بھی ایک ڈرون طیارہ مار گرایا تھا۔مارچ 2015میں سعودی عب اور اس کے عرب اتحادیوں بشمول متحدہ عرب امارات نے معزول یمنی صدرعبد الرب منصور ہادی کو وپاس بر سر اقتدار لانے کی کوشش میں فوجی چڑھائی کی تھی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Yemen shoots down saudi led military coalition spy drone in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply