یمن کے صدرہادی نے وزیر اعظم خالد بحاح کو سبکدوش کر دیا

صنعا: یمن کے صدر عبد ربہہ منصور ہادی نے وزیر اعظم خالد محفوظ بحاح کو، جو ملک کے نائب صدر بھی تھے، حکومتی ناکامیوںکے باعث دونوں عہدوں سے سبکدوش کر دیا۔بحاح کی اچانک برطرفی یمن کے متحارب فریقوں کے درمیان اقوام متحدہ کی مساعی سے مجوزہ جنگ بندی سے محض ایک ہفتہ قبل عمل میں آئی ہے۔
توقع ہے کہ اس جنگ بندی سے 18اپریل کو کویت میں ہونے والے امن مذاکرات کی راہ ہموار ہو جائے گی۔ہادی نے جنرل پیپلز کانگریس کے، جس کے کسی زمانے میں صدر خود وابستہ تھے، سابق جنرل سکریٹری احمد بن داغیر کو وزیر اعظم اورجنرل علی محسن ال الاحمر کو نائب صدر مقرر کیا ہے۔بحاح اب صدر کے مشیر کے طور پر کام کریں گے۔ہادی نے کہا کہ بحاح کی حکومت یمنی عوام کی پریشانیاں اور صعوبتیں دور کرنے یا ان کا ازالہ کرنے میں ناکام ہو رہی تھی۔
ہادی نے ایک بیان میں کہا کہ ایران کے حمایت یافتہ باغیوں نے 2014سے صنعا پر قبضہ کر کے حکومت کو دوسرے بڑے شہر عدن کو عارضی دارالحکومت بنانے پر مجبور کر دیا۔ لیکن ہادی اور کئی حکومتی افسران بالا بشمول بحاح کا زیادہ تر وقت سعودی دارالخلافہ ریاض میں گذر رہا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Yemen president abedrabbo mansour hadi dismisses pm khaled bahah over failures in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply