عرب اتحاد کی حمایت یافتہ یمنی حکومتی فوجوں کا حدیدا ہوائی اڈے پر قبضہ

صنعا: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے کہا ہے کہ باغیوں کے زیر تسلط بندرگاہی شہر پر قبضہ کے لیے جنگ میں شدت آجانے کے ساتھ ساتھ یو اے ای کی حمایت یافتہ یمنی حکومتی فوجیں منگل کے روز حدیدا ہوائی اڈے میں داخل ہو گئیں۔

یو اے ای سرکاری خبر رساں ایجنسی وام نے ٹوئیٹ کیا ”اماراتی مسلح افواج کی حمایت اور مدد سے مشترکہ یمنی فوج حدیدیہ ہوائی اڈے میں داخل ہو گئیں۔ایک یمنی فوجی ذریعہ نے اس رپورٹ کی تصدیق کر دی ہے۔ متحدہ عرب امارات اور ہمسایہ سعودی عرب کے فوجی 2015سے یمنی حکومت کی حمایت میں حوثی باغیوں سے جنگ کر رہے عرب اتحاد کے روح رواں ہیں ۔

اتحاد نے تین چوتھائی یمنی درآمدات کے داخلی پوائنٹ بحر احمر کی ایک بندر گاہ حدیدا پربدھ کو ایک زبردست حملہ کیا تھا ۔سعودی عرب نے اپنے علاقائی حریف ایران پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ اس بندرگاہ کے راستے باغیوں کو اسلحہ بہم پہنچا رہا ہے جس کی ایران تردید کرتا رہا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Yemen government forces enter hodeida airport uae in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply