یمن میں صنعا کے مضافات میں فضائی حملہ،کئی بچوں سمیت12ہلاک

دبئی: یمن کے دارالحکومت صنعا میں آج ہونے والے ایک فضائی حملے میں چھ بچوں سمیت 12 افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ اطلاع راحت رسانی مہم کے اہلکاروں نے رائٹر کو دی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ راجدھانی صنعا کے مضافات میں واقع فج اتان علاقے میں یہ فضائی حملہ کیا گیا، جس میں دو عمارتیں تباہ ہوگئیں۔ حملہ کے بعد مقامی باشندوں اور بچاؤکا کام کرنے والوں کو ملبہ کو ہٹاتے دیکھا جا رہا ہے۔
اس ملبہ کے نیچے سے خون آلود اور دھول مٹی میں اٹی کئی بچوں کی لاشیں بھی نکلیں ۔ ان بچوں میں کئی دس سال سے بھی کم عمر کے تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Yemen air strike kills 12 including six children witnesses say in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply