ٹرمپ چین کے تین روز ہ دورے پر بدھ کو بیجنگ پہنچیں گے

بیجنگ : امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ بدھ سے چین کے تین روز ہ دورے پر بیجنگ پہنچ رہے ہیں۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے 19ویں اجلاس کے بعد سے کسی امریکی سربراہ کا یہ پہلا دور چین ہے۔ چینی سفیر متعین امریکہ شوئی تیان کائی نے کہا ہے کہ کسی سربراہ کے استقبال کے لیے مطلوبہ ہر چیز ہمیں دستیاب ہے لیکن ہم اس سے کچھ زیادہ ہی کرنا چاہتے ہیں۔
سرخ قالین سے استقبال کے علاوہ باقاعدہ مذاکرات ،دعوت ضیافت، چینی صدر شی جین پینگ اور ان کے امریکی ہم منصب کچھ غیر رسمی ملاقاتیں کریں گے۔
اگرچہ ان غیر رسمی ملاقاتوں کے حوالےسے کوئی تفصیل نہیں بتائی گئی لیکن شوئی نے کہا کہ اس میں بھی مسڑٹر مپ کے لیے کچھ خاص انتظامات کیے جائیں گے ۔اور صدر ٹرمپ اور خاتون اول کو ان پروگراموں کے توسط سے چینی تواریخ ، ثقافت اور عوام کے بارے میں بتایاجائے گا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Xinhua insight xi trump meeting in beijing to define future china u s ties in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply