شی جن پنگ عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کرنے والے پہلے چینی صدر

جنیوا: چین کے صدر شی جن پنگ اگلے ہفتے سوئٹزرلینڈ کے داؤس میں منعقد ہونے والی عالمی اقتصادی فورم (ڈبلیوای ایف) کے اجلاس میں پہلی بار حصہ لیں گے۔ ڈبلیودای ایف کے اجلاس میں حصہ لینے والے وہ پہلے چینی صدر مملکت ہوں گے۔مسٹر جن پنگ 15 سے 18 جنوری تک سوئٹزرلینڈ کے دورے پر رہیں گے۔اس دوران وہ 17 جنوری کو اجلاس کا افتتاح بھی کریں گے۔
ان کے ساتھ حکام کا اب تک کا سب سے بڑا وفد بھی جائے گا۔ ڈبلیوای ایف کے اجلاس میں اس بار حکومت، کاروبار اور ثقافت کے علاقے کے قریب تین ہزار نمائندوں کے حصہ لینے کی توقع ہے۔ اجلاس میں امریکہ کے موجودہ نائب صدر جو بائیڈن اور موجودہ وزیر خارجہ جان کیری بھی حصہ لیں گے۔ اس کے علاوہ افغانستان، آذربایجان، یوکرین اور جنوبی افریقہ کے صدور اور برطانیہ کی وزیر اعظم تھریسا مے کے بھی اجلاس میں شامل ہونے کا امکان ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Xi to be first chinese leader to attend davos world economic forum in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply