چین برطانیہ کے ساتھ دو طرفہ تجارتی معاہدہ کرنے تیار: شی جن پنگ

بیجنگ: چین کے صدر شی جن پنگ نے برطانیہ کی وزیر اعظم تھریسا مے سے کہا ہے کہ دونوں ممالک کو مناسب طریقے سے تنازعات کا تصفیہ کر کے سیاسی اعتماد کا ماحول بنانا چاہیے۔
چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے کل رات جاری بیان میں کہا گیا چین کے ?انگ ڑو شہر میں جی 20 ممالک کے سربراہ کانفرنس سے الگ کل دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں مسٹر جن پنگ نے محترمہ تھریسا سے کہا کہ چین برطانیہ کی نئی حکومت کے ساتھ مستحکم اور بہتر تعلقات کے حق میں ہے۔ دونوں ملکوں کو سرمایہ کاری کے شعبے ، توانائی، بنیادی ڈھانچہ اور مالی سیکٹروں میں آپس میں تعاون بڑھانا چاہیے۔
انہوں نے کہا”دونوں ممالک کو سیاسی باہمی اعتماد قائم کرکے مشترکہ مفادات کے لئے کام کرنے کے ساتھ مناسب طریقے سے تنازعات کا تصفیہ کرنا چاہیے۔ برطانیہ کے ہنکلے پوائنٹ میں جوہری منصوبے میں چین کی طرف سے 80 لاکھ امریکی ڈالر کے مجوزہ سرمایہ کاری میں تاخیر کے سلسلے میں دونوں ممالک کے درمیان تنازع چل رہا ہے تاہم مسٹر جن پنگ نے اپنے بیان میں اس مسئلے کا براہ راست طور پر کوئی ذکر نہیں کیا۔
محترمہ تھریسا نے اپنے سیکورٹی مشیروں سے اس جوہری منصوبے کا جائزہ لینے کو کہا ہے۔ گزشتہ کئی دہائیوں میں یہ برطانیہ میں پہلا جوہری پاور پلانٹ ہوگا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Xi jinping told britains theresa may he is open to bilateral trade deal uk official in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply