چین کی طاقت کے نئے دور کا سورج طلوع ہو چکا ہے: چینی صدر جن پینگ

بیجنگ: (رائٹر) چین کے صدر شی جن پینگ نے ان کے عہدہ صدارت کی پہلی میعاد کی تکمیل پرتقریب کا انعقادکرنے والی کمیونسٹ پارٹی تاریخی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ چینی سیاست اور طاقت کے نئے دور کا سورج طلوع ہو چکا ہے۔
حکمراں کمیونسٹ پارٹی کے 19ویں اجلاس کے افتتاح کے موقع پر صدر شی جن پنگ نے آج اپنی تقریر میں مندوبین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برسوں کی انتھک جدوجہد کے بعد آج آخر کار چین مشرقی ایک دیو پیکر اور مضبوط و مستحکم ملک کی شکل میں کھڑا ہے۔
حکومت، فوج اور حکمراں جماعت کے کئی حکام و رہنماؤں پر بدعنوانیوں کے الزامات کے حوالے سے پینگ نے کہا کہ پارٹی کے اندر بدعنوانی سے اس کی شبیہ خراب ہوئی ہے اور اس کی قانونی حیثیت خطرے میں پڑ گئی ہے۔ نیز یہ کہ پارٹی میں بدعنوانی قطعی برداشت نہیں کی جائے گی ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Xi jinping heralds new era of chinese power at communist party congress in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply