شمالی کوریا کے معاملہ پر شی جن پنگ کی جنوبی کوریائی صدر مون سے ٹیلی فونی گفتگو

سیول: چین کے صدر شی جن پنگ نے جزیرہ نما کوریا میں جوہری توانائی کشیدگی کے مسئلے پر آج جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان سے فون پر بات کی۔ مون کے دفتر کے مطابق ٹیلی فونی گفتگو میں دونوں ہی رہنما اس پر متفق تھے کہ شمالی کوریا کو عدم جوہری اسلحہ ملک دیکھنا ہی دونوں ملکوں کا مشترکہ مقصد ہے۔ چین کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق مسٹر جن پنگ نے کہا کہ جوہری مسئلے کو بات چیت سے حل کیا جانا چاہئے جو سب کے مفاد میں ہے۔
مسٹر جن پنگ نے کہا کہ چین جزیرہ نما کوریا میں امن اور خوشحالی کے لئے جنوبی کوریا سمیت تمام پارٹیوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مسٹر جن پنگ نے امریکہ کی جانب سے جنوبی کوریا میں تعینات میزائل اینٹی نظام کا براہ راست ذکر نہیں کیا لیکن کہا کہ باہمی سمجھ بوجھ اور اعتماد کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان تنازعات کو مناسب طریقے سے حل کرنے کی ضرورت ہے۔بعد ازاں مون کے ترجمان یون ینگ چان نے کہا کہ شی نے مون کو چین کے دورے پر مدعو کیا ہے۔

Title: xi jingping moon jae in agree denuclearising north korea common goal south korea | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply