بیٹیاں فوج میں جانے کا فیصلہ کریں تو انہیں ان پر فخرہو گا: براک اوبامہ

واشنگٹن: (رائٹر) امریکہ کے صدر براک اوباما نے کہا کہ اگر ان کی بیٹیاں امریکی فوج میں جانے کا فیصلہ کریں تو انہیں ان پر فخرہو گا، تاہم یہ اعتراف بھی کیا کہ وہ ان کے بارے میں فکرمند بھی رہیں گے۔
کل سی این این ٹاؤن ہال میں ایک ریٹائرفوجی کرنل نے مسٹر اوباماسے سو ال کیا کہ اگر ان کی بیٹیاں مالیہ (18) اور ساشا (15) فوج میں جانا چاہیں تو وہ ان سے کیا کہیںگے۔ اوباما نے کہا “میں کہوں گا ضرور جاؤ، انہوں نے کہا کہ فوجی سربراہ کے بطور جب وہ فوجیوں سے ملتے تھے تو وہ ان کے ڈسپلن اور ان کی حب الوطنی سے بے حد متاثر ہوتے تھے۔
تاہم انہوں نے کہاکہ لیکن اگر میں یہ کہوں کی میں اپنی لڑکیوں کی فوج میں تعیناتی سے فکرمند نہیں رہوں گا تو یہ جھوٹ ہوگا“۔ آپ کے بچے تو آپ کی جان ہوتے ہیں ہم سب یہ چاہتے ہیں کہ اگرممکن ہو تو وہ ہمیشہ آرام سے آپ کے پاس گھر میں رہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Would let daughters to join military service obama in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply