بولٹن کے تقرر پر کوئی تحفظات یا تشویش نہیں، مل جل کر کام کریں گے: امریکی وزیر دفاع میٹس

واشنگٹن: امریکی وزیر دفاع جم میٹس نے کہا ہے کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے قومی سلامتی مشیر جان بولٹن کے تقرر، جنہوں نے شمالی کوریا اور ایران کے خلاف فوجی چڑھائی کرنے کیوکالت کی تھی، کے حوالے سے ان کے کوئی تحفظات ہیں اور نہ کوئی تشویش ہے۔
کئی اہم قومی امور پر دونوں میں ٹکراؤ کی قیاس آرائیوں کے درمیا ن میٹس نے کہا کہ مل جل کر کام کرنے کے مقصد سے وہ اس ہفتہ کے اواخر میں پنٹاگون میں بولٹن سے پہلی بار ملاقات کریں گے۔میٹس نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے کہا کہ ہم دونوں اسی ہفتہ ملاقات کریں گے اور میں ان کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں۔کوئی تحفظات نہیں ہیں۔ اور نہ ہی کوئی تشویش ہے۔
انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال میں نے انہیں آزمایا ۔یہ ایک امریکی ہی ہیں اورمیں ایک امریکی کے ساتھ کام کر سکتا ہوں ۔ٹھیک ہے؟مجھے اس قسم کی صورت حال سے ذرہ برابر کوئی پریشانی نہیں ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ دو ہفتوں کے دوران ٹرمپ نے اپنی مرکزی قومی سلامتی ٹیم میں وسیع پیمانے پر ردو بدل کرتے ہوئے قومی سلامتی مشیر ایچ آر میک ماسڑ کو ہٹایا اور پھر اپنے وزیر خارجہ کے طور پرریسک ٹلرسن کو برطرف کر دیا۔

Title: worried about john bolton pentagon chief jim mattis dismisses concerns | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply