” 129سالہ یہ روسی خاتون زندگی میں صرف ایک ہی دن خوش رہی “

نئی دہلی: روس کی کوکو نام کی دنیا کی سب سے عمر دراز خاتون کا، جن کا 129سال کی عمر میں انتقال ہوا کہنا تھا کہ 129سالوں میں وہ صرف ایک دن ہی خوش رہیں۔ مرنے سے پہلے انہوںنے اپنی زندگی کے کچھ راز ظاہر کیے ۔

جن میں سب سے زیادہ حیران کرنے والی بات یہ تھی کہ وہ اپنی زندگی میں صرف ایک ہی دن خوش رہیں ، یعنی تقریباً 47085دنوں میں یہ بزرگ خاتون صرف ایک دن ہی خوش رہی۔ مرنے سے پہلے انہوںنے اس بات کا ذکر کیا کہ موت کے خوف کے بجائے انہیں تمنا تھی کہ وہ جلد ی مر جائیں۔

انگریزی اخبار ڈیلی میل کے مطابق یہ واقعہ روس کے چیچنیا شہر کی رہنے والی کوکواستمبولوا نام کی بزرگ خانو ن کا ہے ۔ انہوںنے مرنے سے پہلے بتایا کہ وہ اپنی پوری زندگی میں صرف ایک ہی خوش رہیں اور وہ دن تھا جب وہ اپنے گھر میں آئیں، یہ گھر انہوںنے خود اپنے ہاتھوں سے بنایا ، ان کی پوری زندگی کایہ صرف اکیلا ایسا دن تھا جس دن وہ خوش ہوئیں۔

بزرگ خاتون کا مزیدکہنا ہے کہ ان کی سب سے بڑی شکایت یہ رہی کہ 129سالوں تک زندہ کیوں رہیں؟ وہ جلدی نہیں مر گئیں۔ ان کا کہنا تھا طویل زندگی جینا بے حد مشکل ہے ،خاص کر ایسے حالات میں جب آپ کے اپنے پیارے آپ کی نظروں کے سامنے دنیا چھوڑ رہے ہوں ۔

واضح رہے کہ روسی حکومت نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ 129سالہ کوکو سویت یونین کی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سکریٹری رہے جو زف اسٹالین کے دور کی آخری خاتون ہیں ۔ اسٹالین سال 1929سے 1953کے درمیان سویت سوشلسٹ ریپبلکن کے سربراہ رہے۔

اس دور میں کوکو استمبلوا نے روس میں بہت خون خرابے دیکھے۔ لاشوں کے ڈھیر ، اپنے دو بیٹوں کی آنکھوں کے سامنے موت اور انسانوں کے جسم کو جانوروں کو کھاتے ہوئے دیکھنا ، جیسے خوفناک منظر 129سالہ زندگی میں دیکھے، اسی وجہ سے کوکو جینے سے زیادہ مرجانے کی خواہش رکھتی تھیں ، جنگ کے دوران اپنے گھر اور اپنوں کو کھونے کے بعد صرف وہی ایک دن ان کے لئے خوشی کا تھا جس دن انہوںنے خود سے اپنے لئے گھر بنایا اور اس میں سکون سے رہنے آئیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Worlds oldest woman who died at 129 said she felt happy for just 1 day in her long life in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.