سب کو تعلیم کا ہدف50سال میں پورا نہیں ہوگا: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ:اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں چالیس فیصد بچوں کو ان کی مادری زبان میں تعلیم نہیں دی جارہی۔ عالمی رہنماؤں نے گزشتہ سال اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ 2030 تک دنیا بھر کے تمام بچوں کو مفت معیاری پرائمری اور ثانوی تعلیم حاصل کرنے کے قابل ہوجانا چاہیے لیکن فنڈز کی کمی کے باعث اس عہد کی تکمیل ممکن ہوتی ہوئی نظر نہیںآرہی۔
رپورٹ کے مطابق 2042 میں یونیورسل پرائمری تعلیم کے مقصد کو حاصل کرلیا جائے گا جبکہ ثانوی تعلیم کو 2059 اور اعلی ثانوی تعلیم کے مقصد کو 2084 تک حاصل کرلیا جائے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس رپورٹ کو دنیا بھر کے لیے ایک خطرے کی گھنٹی کے طور پر تصور کیا جانا چاہیے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: World will miss education for all target by 50 years un in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply