ترکی بم دھماکے کی عالمی رہنماؤں نے سخت مذمت کی

واشنگٹن: ہندوستان،امریکہ، روس اورجرمنی، نے ترکی میں کل ایک شادی کی تقریب میں ہوئے حملے پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے اسے بزدلانہ حرکت بتایا۔ ان ملکوں کے رہنماؤں نے اس بہیمانہ واردات کو بزدلانہ فعل سے تعبیر کرتے ہوئے اس کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کی اپیل کی۔
وائٹ ہاؤ¿س میں قومی سلامتی کونسل کے نیڈ پرائس نے بتایا کہ ترکی میں ایک شادی کی تقریب میں ہوئے حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔یہ ایک بزدلانہ حرکت ہے۔ حملے میں معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا گیا۔ بیان میں بتایا گیا کہ امریکہ کے نائب صدر جو بیڈن اس ہفتے ترکی کے دورے پر جانے والے ہیں جہاں دونوں ممالک کے درمیان دہشت گردی پر تفصیل سے بات چیت ہو گی۔
قابل ذکر ہے کہ ترکی کے جنوبی غازیان ٹیپ شہر میں گذشتہ شب ایک شادی کی تقریب کے دوران بہت زبردست خود کش حملہ ہوا تھا جس میں 51 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ متعدد لوگ زخمی بھی ہیں۔روسی صدر ولادمیت پوتین نے ترک صدر رجب طیب اردوغان کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں کاہ کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے عالمی برادری کو متحد ہوجانا چاہئے۔
اس ضمن میں انہوں نے انسداد دہشت گردی کارروائی میں ترکی سے بھرپور تعاون کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے بھی تعزیتی تار ارسال کر کے اس اندوہناک سانحہ پر گیرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا۔انہون نے کہا وہ اس قسم کی وحشیانہ کارروائیکی شدت سے مذمت کرتی ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: World leaders condemn turkey wedding bombing in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply