افغانستان میں وزارت باز آبادکاری کے باہر خود کش دھماکہ،12ہلاک ،درجنوں زخمی

کابل: افغانستان کی دیہی باز آبادکاری اور ترقیات کی وزارت کے داخلی دروازے پر ایک خود کش بمبار کے حملہ میں کم ا زکم12افراد ہلاک اور 30سے زائد دیگر زخمی ہو گئے۔کسی گروپ نے اس کی ابھی ذمہ داری نہیں لی ہے۔

وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانش کے مطابق ہلاک شدگان میں عورتیں بچے اور وزارت باز آباد کاری کے ملازمین شامل ہیں۔واضح ہو کہ یہ واردات ہفتہ کے روز افغان طالبان کی جانب سے حیرت انگیز طور پر رمضان اور عید کی تعطیلات کے پیش نظر تین روز کی جنگ بندی کا اعلان کرنے کے بعد انجام دی گئی ہے۔

لیکن یہ نہیں معلوم ہو سکا کہ طالبان کی جنگ بندی کا نفاذ کب سے ہوگا۔کیونکہ عید چاند دکھائی دینے کے بعد ہی منائی جائے گی جو جمعرات یا جمعہ کو ہی نظر آئے گا۔ جبکہ دوسری جانب حکومت نے طالبان کے خلاف جو غیر مشروط جنگ بندی کا اعلان کیا ہے اس میںصاف طور پر20جون تک کہا گیا ہے۔

Title: women children among victims as suicide bomber kills 12 in afghan capital | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply