جنازے میں شرکت کرنے جارہے ایک ہی خاندان کے8افراد طالبان کے حملے میں ہلاک

کابل: افغانستان کے مشرق میں واقع ننگر ہار صوبہ میں طالبان کے راکٹ حملہ میں 8افراد ہلاک اور دو شدید زخمی ہو گئے۔ صوبائی حکومت کے ابلاغی ذرائع نے بتایا کہ طالبان نے اتوار کی شب شورش زدہ بالی کوٹ شہر میں یہ حملہ کیا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ طالبان انتہا پسندوں نے یہ حملہ نبی خیل علاقہ میں شہریوں کو لے جانے والی ایک گاڑی کو نشانہ بنا کر کیا۔بیان میں بتایا گیا ہے کہ ہلاک شدگان میں عورتیں اور بچے شامل ہیں۔بتایا جاتا ہے کہ ہلاک شدگان ایک ہی کنبہ کے تھے اور ایک جنازہ میں شرکت کرنے جارہے تھے کہ طالبان کے راکٹ حملے کا شکار بن گئے۔
حکام کے مطابق زخمیوں میں سے ایک کی حالت نازک ہے جس سے ہلاک شدگان کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ہے۔حکومت مخالف مسلح گروپوں بشمول طالبان نے ابھی تک اس واقعہ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

Title: women and children among several killed in taliban rocket attack | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply