سان ڈیاگو میں اندھادھند فائرنگ، متعدد زخمی، بندوق بردار پولس کارروائی میں ہلاک

سان ڈیاگو: امریکہ کے سان ڈیاگو میں ایک رہائشی کمپلیکس کے پول علاقے میں بیئر پی رہے ایک شخص نے اچانک فائرنگ شروع کر دی جس کی وجہ سے متعدد لوگ زخمی ہو گئے۔ پولیس کی کارروائی میں فائرنگ کرنے والا شخص مارا گیا۔ عینی شاہدین نے مقامی ٹیلی ویژن چینل کو بتایا کہ کل شام چھ بجے سان ڈیاگو کے یونیورسٹی سٹی زون علاقے جا جولا کراس روڈ اپارٹمنٹ میں ایک شخص نے اچانک فائرنگ شروع کر دی جس میں کئی افراد زخمی ہو گئے۔
انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والا شخص ایک ہاتھ میں بیئر کی بوتل اور دوسرے ہاتھ میں بندوق لیے ہوئے تھا۔ ایک دیگر ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ کر رہا مشتبہ شخص بھی پولیس کی کارروائی میں مارا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ موقع پر پہنچے دو پولیس اہلکاروں نے تصادم کے دوران مشتبہ شخص کو مار گرایا۔ فائرنگ کے شکار لوگوں کو ہسپتال پہونچا یا گیا جہاں کچھ کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Woman killed 6 others injured in san diego pool shooting gunman dead in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply