خاتون فلائٹ میں سو گئی ، بیدار ہوئی تو جہاز میں کوئی نہیں تھااور چاروں طرف تاریکی تھی اور پھر۔۔۔۔۔۔۔۔

نئی دہلی: ایک بڑے سے ہوائی جہاز میں آپ اکیلے ہوں اور چاروں طرف گھنا اندھیراہو، سوچئے کیسامحسوس کریں گے آپ! ساتھ ہی جہاز بھی بند ہو تو آپ کی کیا حالت ہوگی؟ جی ہاں، یہ کوئی کہانی نہیں بلکہ ایئر کناڈا فلائٹ سے ٹورنٹو جا رہی ایک خاتون ٹفنی ایڈمس کے سا تھ حقیقت میں ایسا واقعہ پیش آیا ہے۔

در اصل ٹورنٹو جاتے وقت وہ فلائٹ میں سو گئی تھیں اور جب وہ کئی گھنٹوں بعد نیند سے بیزار ہوئیں تو پورا پلی جہاز خالی تھا اور چاروں طرف اندھیرا تھا ، یہی نہیں جہاز ٹرنٹو انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی پارکنگ میں کھڑا تھا ور بند بھی تھا۔

اپنے ساتھ ہوئے اس واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے ٹفنی ایڈمس نے فیس بک پر لکھا’ میں تقریباً آدھی رات کو اٹھی ( فلائٹ لینڈ ہونے کے کچھ گھنٹوں بعد) اندر شدید ٹھنڈ تھی اور میں گھنے اندھیرے میں ابھی بھی اپنی سیٹ پر ہی پھنسی ہوئی تھی ، میں بیان نہیں کر سکتی کہ وہ لمحہ کتنا خوفناک تھا، مجھے لگا کہ میں کوئی برا خواب دیکھ رہی ہوں، کیونکہ میں یہ سمجھ نہیں پا رہی تھی کہ ایسا کیسے ہو رہا ہے۔

انہوںنے بتایا کہ میرے فون کی بیٹری کا چارج ختم ہو گیا تھا اوروہ مدد کے لئے کال بھی نہیں کر سکتی تھی ، خوش قسمتی سے مجھے کاک پٹ میں ٹارچ مل گیا جس کی مدد سے وہ کسی طرح پلین کے مین دروازے تک پہنچی پائی۔

ٹفنی کے مطابق دروازہ کھلنے کے بعد میں نے دیکھا کہ وہ زمین سے 50فٹ اوپر ہے اور اسے اب تک یہ سمجھ آ گیا تھا کہ وہ نیچے چھلانگ نہیں لگا سکتی ہے ، اس کے پاس کوئی دوسرا متبادل نہیں بچا تھا ،ایسے میں وہ دروازہ پر بیٹھ گئی اور ٹارچ کی مدد سے وہاں اپنی موجودگی کا اشارہ دیتی رہی ، پھر دیر بعد ایک ایئر پورٹ ملازم کی نظر اس پر پڑی اور وہ آیا اور پھر انہیں حفاظت کے ساتھ وہاں سے واپس لایا گیا ۔

دوسری جانب ایئر کناڈا نے اس واقعہ کی وجہ سے ٹفنی ایڈمس سے معافی مانگی ہے۔حالا نکہ اس خاتون کا کہنا ہے کہ ا س واقعہ کے بعد سے وہ کافی صدمے میں ہے اور ٹھیک سے سو نہیں پار ہی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Woman falls asleep on flight and wakes up in pitch dark on locked and empty plane in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.