کم جونگ نام کے قتل میں ملوث دوسری خاتون کو بھی گرفتار

کوالالامپور : (رائٹر) ملیشیا نے شمالی کوریا کے سب سے بڑے لیڈر کم جونگ ان کے سوتیلے بھائی کم جونگ نام کے قتل میں ملوث دوسری خاتون کو بھی گرفتار کرلیا ہے اس کے پاس انڈونیشیائی پاسپورٹ ہے۔ سرکاری خبررساں ایجنسی برناما کے پولیس سربراہ خالد ابوبکر کے حوالے سے آج بتایا ہے کہ قتل میں مبینہ طور سے شامل دوسری خاتون کو بھی پکڑلیا گیا ہے۔
اسے ہوائی اڈے پر لگے سی سی ٹی وی کی ویڈیو دیکھ کر شناخت کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس ضمن میں آج دن میں سرکاری بیان جاری کیا جائے گا۔ ملیشیائی پولیس نے اس قتل کے معاملہ میں ایک خاتون کو بدھ کے روز پکڑا تھا جس کے پاس سے ویتنام کے سفر سے متعلق دستاویز ملے تھے۔ پولیس نے کہا تھا کہ وہ اس معاملہ میں کچھ اور غیر ملکی مشکوک ملزمان کو تلاش کررہی ہے۔ کم جونگ نام کو کوالالامپور ہوائی اڈے پر دو عورتوں نے زہریلی سوئیاں چبھوکر مار ڈالا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Woman arrested in death of kim jong in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply