افغانستان سے امریکی فوجی انخلا سے صورت حال اور خراب ہو جائے گی: روس

ماسکو:روس نے کہا ہے کہ افغانستان سے اپنی فوج کو ہٹانے کے بارے میں امریکہ کے کسی بھی فیصلے سے تشدد زدہ افغانستان کی صورتحال مزید خراب ہو جائے گی۔
تاہم، روس کی خبر رساں ایجنسی ” انٹرفیکس” کے مطابق وزارت خارجہ نے اس سلسلے میں امریکہ کی نئی انتظامیہ سے ابھی بات چیت نہیں کی ہے۔ افغانستان کے مسئلے پر روسی صدر ولادیمیر پوتن کے مشیر جیمیر یابلوف نے کہا کہ جہاں تک وہ سمجھتے ہیں، امریکہ کے نئے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا افغانستان سے فوج ہٹانے کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں ہے اور ایسا کرنا عقلمندی بھی ہے۔
موجودہ تناظر میں اگر وہ وہاں سے فوج ہٹانے کا فیصلہ کرتے ہیں تو سب کچھ تباہ ہوجائے گا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Withdrawal of u s troops from afghanistan is dangeroussays russia in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply