ملیشیا کے لاپتہ طیارے کا ایک بازو بحیرہ ہند میں پایا گیا

کوالالمپور:بحیر ہند میں ماریشس کے ایک جزیرہ میں ایک طیارے کا جو ٹوٹا بازو پایا گیا اس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ملائشیا ایئرلائنس کے لاپتہ طیارے ایم ایچ 370 کے ملبہ کا ایک حصہ ہے۔
ملائشیا کا یہ طیارہ مارچ 2014 میں لاپتہ ہواتھا۔طیارے میں مسافروں اورپائلٹ عملے سمیت 239لوگ سوار تھے۔ بوئنگ 77طیارہ کوالالمپور سے بیجنگ کی پرواز پر تھا۔پرواز بھرنے کے بعد ہی اس کا رابطہ ٹوٹ گیا تھا اور وہ لاپتہ ہوگیا تھا۔
لاپتہ طیارے کی کھوج دو سال تک کی گئی اور اس دوران طیارے کے دو ٹکڑے بھی ملے تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Wing debris found in mauritius confirmed to be part of mh370 in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags:

Leave a Reply