ہندوستان پاکستان کے ایٹمی حملہ کا دفاع کرنے کے قابل نہیں:جوہری ماہر

اسلام آباد: روس کے ایک ایٹمی ماہر نے کہا ہے کہ بالسٹک میزائل شکن نظام و صلاحیت کے حصول پر نہایت کثیر سرمایہ صرف کرنے کے باوجود ہندوستان پاکستانی میزائلوں کے حملوں سے اپنا دفاع نہیں کر سکے گا۔
کارنیگی ماکسو سینٹ کے عدم توسیع پروگرام میں ایک سینیئر محقق پیٹر توپیچ کانوف نے کہا کہ ایٹمی اسلحہ بنانے اور جوہری طاقت و صلاحیتوں کے حصول پر اخراجات کرنے کے منصوبوں کے تحت دس سال تک بھی زبردست سرمایہ کاری کرتا رہے تب بھی ہندوستان جنگ ہونے پر پاکستان کی جانب سے ایٹمی اسلحہ کے استعمال کی صورت میں اپنی سرزمین کا دفاع کر نے کا قابل نہیں ہوسکے گا ۔
جنوب ایشیا میں عدم توسیع اسلحہ اور دفاعی استحکام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے پیٹر نے کہا کہ بالسٹک میزائل دفاع نظام کو فروغ دینے کے لیے ہندوستان اور اسرائیل میں وسیع تر معاہدہ اور روس سےS-400 دفاعی نظام کے حصول کے لیے ہندوستان کی کوششوں کے باوجود ہندوستان ایسا کوئی نظام حاصل کرنے سے کوسوں دور ہے جو کسی پاکستان میزائل سے اپنا دفاع کر سکے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: will india be able to defend itself from pakistani missiles in Urdu | In Category: دنیا  ( world ) Urdu News

Leave a Reply