تنزانیہ کے دیہات پر جنگلی ہاتھیوں کا حملہ،لوگوں پر خوف و دہشت طاری

جوہانسبرگ:مشرقی افریقی ملک تنزانیہ کے شمالی اضلاع کے دیہات میں جنگلی ہاتھیوں کا ایک غول گھس گیا جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پیدا ہو گیا اور وہ خود کومستقل جان کے خطرے سے دوچار محسوس کر رہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ شمالی تنزانیہ نالارامی، موئیتا، بواوانی،کلماسی، مبویونی اور نیتی گاو¿ں میں ہاتھیوں نے فصلوں کو نقصان پہنچایا ہے۔ نالارامی وارڈ کے ایگزیکٹو آفیسر لوسیرین کمبیلے نے کہا کہ اس معاملے کی ذمہ دار انتظامی افسر کواطلاع دی گئی ہے اور وہ اس معاملے میں مناسب کارروائی کریں گے۔
مسٹر کمبیلے نے کہا کہ ہاتھیوں کے جھنڈ سے تمام دیہات کے لوگوں میں خوف و ہراس کا ماحول ہے اور ہاتھیوں نے 43 ہیکٹر فصل کو نقصان پہنچایا ہے۔ مونڈلی کے ڈسٹرکٹ کمشنر اددی کماتا نے اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی بھی ہلاک نہیں ہو اہے۔ ہاتھیوں کو دیہی علاقوں سے نکالنے کے لئے رینجرز کو بلایا گیا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Wild elephants invade northern tanzanian villages in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply