وکی لیکس نے امریکہ میں ڈیموکریٹک پارٹی کی پریشانیاں بڑھا دیں

واشنگٹن: خفیہ دستاویزات کو منظرعام پر لا کر دنیا بھر کے بہت سے ممالک کی نیند اڑانے والی خفیہ ویب سائٹ وکی لیکس نے امریکہ میں ڈیموکریٹک پارٹی کی ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی (ڈی این سی) کی اب آڈیو فائل جاری کرکے نئے سرے سے کھلبلی مچا دی ہے۔
ہلیری کلنٹن کو ڈیموکریٹک امیدوار کا اعلان کرنے سے پہلے ہی وکی لیکس نے ڈی این سی کے 20 ہزار سے زیادہ ای میل جاری کرکے نیا تنازعہ کھڑا کر دیا تھا، جس کی وجہ سے ڈی این سی کی چیف ڈیبی واسر مین سلج کو اپنے عہدے سے استعفی دینا پڑا تھا۔
ڈی این سی نے اگرچہ ای میل لیک ہونے کے بعد سینیٹر برنی سینڈرز اور ان کے حامیوں سے معافی مانگ لی ہے۔ پھر بھی اس نے وکی لیکس نے ڈی این سی کا آڈیو جاری کرکے پھر سے تنازعہ کو ہوا دے دی ہے۔
یہ آڈیو ایسے وقت میں جاری کیا گیا جب فلاڈیلفیا میں ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن چل رہا ہے اور منگل کو محترمہ کلنٹن کو صدارتی انتخابات کے لیے ڈیموکریٹک امیدوار قرار دیا جا چکا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Wikileaks posts hacked dnc voicemails in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply