ایران کے صدارتی امیدواروں کا روحانی اور ان کے قریبی حریف کے حق میں بیٹھنا شروع

تہران :ایرانی ذرائع کے مطابق ایران میں بارہویں صدارتی انتخابات کی سرگرمیاں عروج پر ہیں اور جہاں ایک جانب عوام اپنے پسندیدہ امیدواروں کی حمایت میں تقریبات کا اہتمام کرنے کے ساتھ انتخابی مہم چلانے کا سلسلہ بھی زور و شور سے چلائے ہوئے ہیں وہیں دوسری جانب مختلف امیدواروںکو دیگر امیدواروں کے حق میں بیٹھ جانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ شہر کے مئیر اور اہم صدارتی امیدوار محمد باقر قالیباف کی سید ابراہیم رئیسی کے حق میں دستبرداری کے بعد صدارتی امیدوار اسحاق جہانگیری نے بھی صدر حسن روحانی کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کیا ہے۔یران کے صدارتی امیدوار اسحاق جہانگیری نے موجودہ صدر اور صدارتی امیدوار حسن روحانی کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کیا ہے۔
صدارتی امیدوار اسحاق جہانگیری نے ایک با ضابطہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی دستبرداری کا اعلان کرتے ہیں اور آج سے صدر حسن روحانی کے انتخابی منشور کو آگے بڑھانے کے لیے اپنی پوری توانائیاں بروئے کار لائیں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل ایران کے صدارتی امیدوار اور تہران کے مئیر محمد باقر قالیباف نے صدارتی امیدوار سید ابراہیم رئیسی کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا۔ حتمی طور سے کسی بھی امیدوار کو قبل از وقت فاتح نہیں سمجھا جا سکتا کیونکہ ایک عوامی سروے کے مطابق ایرانی صدارتی انتخابات میں صدر حسن روحانی اور سید ابراہیم رئیسی دونوں کے درمیان کانٹے کے مقابلہ کا امکان ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Who will win irans presidential election in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply