سیاہ فام کے قتل کے الزام میں پولیس افسر کی گرفتاری کا وارنٹ جاری

تلسا (اوکلاہوما):امریکہ میں سیاہ فاموں کے خلاف پولس کی زیادتیوں پر بحث کے درمیان ایک سفید فام ،لیڈی پولس افسر کو اوکلاہوما کے تلسا میں ایک سیاہ فام کے قتل کا مورد الزام ٹہرایا گیا۔اور اس کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کر دیا گیا ۔
تلسا کاؤنٹی اٹارنی اسٹیو کونزویلر نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ۔ پولیس افسر بیٹی پر 40 سالہ سیاہ فام ٹیرینس کرچر کے قتل کا الزام ہے۔ ایک افریقی نڑاد امریکی کو گولی مارنے کاواقعہ کل پیش آیا۔
پولیس نے اس واقعہ کا ویڈیو عام لوگوں کے لئے جاری کردیا ہے۔ امریکی پولیس کانسلی طور سے متعصبانہ رویہ اس طرح کے واقعات سے نمایاں ہوجاتا ہے۔ یہ واقعہ بھی اس سلسلہ کی ایک کڑی ہے یہ پولیس کے رول پر سوال کھڑے کرتا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: White us police officer charged with killing black man in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply