طوفان زدگان کے لیے وہائٹ ہاوس 29ارب ڈالر امداد کی تجویزکانگریس کو پیش کرے گا

واشنگٹن: (رائٹر) وہائٹ ہاوس پورٹو ریکو ، ٹکساس اور فلوریڈا میں سمندری طوفان سے متاثرہ لوگوں کی مدد کیلئے کانگریس کے سامنے 29ارب ڈالر کی مدد کی تجویز رکھے گا۔ وہائٹ ہاوس کے ایک افسر نے منگل کو یہ اطلاع دی۔
وہائٹ ہاوس کے ایک افسر نے کہاکہ اس تجویز کے تحت سمندری طوفان سے متاثرہ لوگوں کے لئے 13 ارب ڈالر کی جبکہ سیلاب کے حوالے سے تیار کیے گئے سرکاری منصوبوں کے لئے 16ارب ڈالر کا مطالبہ کیا جائے گا۔
ٹرمپ انتطامیہ نے جنگلوں میں لگی آگ کو بجھانے کے لئے 576.5ملین ڈالر مانگے ہیں۔ طویل مدت کے قرض کا تعین اور جنگلات منیجمنٹ میں اصلاحات کی تجویز کو بھی کانگریس سے منظوری ملنے کی امید ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ مہینہ سمندری طوفان کی وجہ سے پورٹو ریکو، ٹکساس اور فلوریڈا میں بڑے پیمانہ پر تباہی ہوئی تھی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: White house to seek 29b disaster aid package in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply