وائٹ ہاؤس نے پاکستان مخالف پٹیشن شک کی بنیاد پر خارج کر دی

واشنگٹن: پاکستان کو دہشت گردوں کی سرپرستی و کفالت کرنے والا ملک قرار دینے کے حوالے سے امریکا میں شروع کی جانے والی آن لائن مہم دستخط کی شرائط پر پوری نہ اترنے کی وجہ سے وائٹ ہاؤس نے رکوا دی۔
وائٹ ہاﺅس سے”عذر داری خارج“ کے عنوان سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ایسا اس لیے کیا گیا ہے کہ اس پٹیشن میں جعل سازی کی بو آرہی ہے۔ نیز اس میں دستخط کے تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔
اس قسم کی عرضیوں پر غور کرنے کے لیے وائٹ ہاؤس پر دباؤ ڈالنے کے لیے مقررہ ضابطوں کے تحت 21 اکتوبر تک اس پر کم سے کم ایک لاکھ لوگوں کے دستخط ہونا چاہئیں۔
لیکن جس وقت پٹیشن خارج کی گئی تو اس پر 6 لاکھ 25 ہزار 723 دستخط موجود تھے۔ جس پر وائٹ ہاﺅس نے کہا کہ بہت ممکن ہے ان میں جعلی دستخط بھی کیے گئے ہوں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: White house shuts down anti pakistan petition in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply