وائٹ ہاؤس نے داعش کے حوالے سے روس کوکوئی بھی اطلاع بہم پہنچانے کی تردید کی

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس نے واشنگٹن پوسٹ میں شائع ان خبروں کی پر زور تردید کی ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دولت اسلامیہ فی العراق والشام (داعش) کے حوالے سے خفیہ معلومات روس کو بھی بہم پہنچا دیں وائٹ ہاؤس نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر ٹرمپ پر اس طرح کے الزامات کی خبر پہلی بار واشنگٹن پوسٹ میں شائع ہوئی جو درست نہیں ہے ۔ مسٹر ٹرمپ کے قومی سلامتی کے مشیر جنرل ایڈمن میک ماسٹر نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے کہا کہ جو رپورٹ آج رات آئی ہے، وہ سراسر غلط ہے۔
مسٹر ٹرمپ اور روسی وزیر خارجہ کے درمیان خفیہ ذرائع یا کام کرنے کے طریقے کے بارے میں کوئی تبادلہ خیال نہیں ہوا ہے۔ صدر نے ان فوجی مہمات کے بارے میں بھی کوئی معلومات نہیں دی، جو عوامی نہیں ہیں ، میں ملاقات کے دوران اس کمرے میں موجود تھا۔ ایسا کچھ نہیں ہوا ہے۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کا بیان جاری کرکے کہا گیا ہے کہ مسٹر ٹرمپ کی بات چیت میں صرف دہشت گردی کے خلاف جنگ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وہیں قومی سلامتی کے نائب مشیر دینا پاول نے کہا کہ واشنگٹن پوسٹ میں شائع خبر غلط ہے۔ امریکہ میں ٹرمپ انتظامیہ کے روس کے ساتھ تعلقات کا معاملہ خاصا گرم ہے، اور اس بارے میں متعدد تحقیقات جاری ہیں۔ تاہم امریکی صدر ان الزامات کو ’جعلی خبر‘کہہ کر خارج کرتے رہے ہیں ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: White house denies washington post report in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply