روس کے ساتھ ساز باز کی وائٹ ہاؤس نے تردید کی

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس نے ایک بار پھر اس الزام کی تردید کی ہے کہ اس کی روس کے ساتھ خفیہ ساز باز ہے۔اس سے ایک روز پہلے ہی معاملہ کی تحقیقات کر رہے فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن کے ڈائریکٹر رابرٹ مولر نے 2016کے امریکی انتخابات میں روس کی مبینہ مداخلت کے معاملہ میں روس کے13شہریوں اور تین کمپنیوں پر الزامات طے کیے تھے۔
سی این این کے مطابق صدڑ ڈونالڈ ٹرمپ نے ہفتہ کو تسلسل سے ٹوئیٹ کر کے کہا تھا کہ ان نئے الزامات کے باوجود انتخابات میں روس کی کوئی مداخلت نہیں تھی۔ ٹرمپ نے ٹوئٹ کر کے کہا کہ نیو یارک پوسٹ کے مائیکل گڈوین نے لکھا ہے کہ انتخابات کے نتائج پر روس کا ئی اثر نہیں تھا۔
ٹرمپ کی انتخابی مہم چلانے والی ٹیم روس کے ساتھ کوئی ساز باز نہیں تھی۔ ٹرمپ نے مزید لکھا کہ ان کی حریف ہلیری کلنٹن اپنے پرانے طور طریقوں کے باعث ہار گئی۔وہ ایک گھبرائی اور ڈری ہوئی امیدار تھیں۔

Title: white house denies reports of russian contacts | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply