اسد حکومت کی جانب سے باغیوں کے خلاف زہریلی گیس استعمال کرنے کی امریکہ نے مذمت کی

اسد حکومت کی جانب سے باغیوں کے خلاف زہریلی گیس استعمال کرنے کی امریکہ نے مذمت کی
واشنگٹن: امریکہ نے شام کی طرف سے کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال کی آج مذمت کی۔اقوام متحدہ کی طرف سے کی گئی ایک تحقیقات میں پایا گیا کہ شامی سرکاری فوج نے دو بار زہریلی گیس سے حملہ کیا ہے۔
امریکہ کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نیڈ پرائس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شامی حکومت نے اپنے ہی لوگوں کے خلاف صنعتی کلورین کا استعمال کیمیائی ہتھیار کے طور پر کیا ہے۔
مسٹر پرائس نے کہا کہ شامی حکومت کے لئے اس بات سے انکار کرنا ناممکن ہے کہ اس نے بار بار اپنے ہی لوگوں کے خلاف کیمیائی ہتھیار استعمال کیا ہے۔ مسٹر پرائس نے کہا کہ امریکہ اپنے بین الاقوامی اتحادی کے ساتھ مل کر مناسب سفارتی عمل کے ذریعے شام سے احتساب کا مطالبہ کرے گا۔
مسٹر پرائس نے کہا کہ اس کوشش میں ہم اقوام متحدہ کے تمام اراکین کے علاوہ روس اور ایران سمیت کیمیائی ہتھیار معاہدے کے تمام ارکان سے شامل ہونے کی درخواست کریں گے۔