اوباما کو برا بھلا کہنے پر وائٹ ہاؤس نے فلپائنی صدر سے ملاقات منسوخ کر دی

واشنگٹن:تیان سربراہ کانفرنس میں آج مجوزہ مذاکرات منسوخ کر دیا ہے۔ امریکی صدر دفتر ’وائٹ ہاؤس‘ نے بتایا کہ مسٹر اوباما لاؤس کے دارالحکومت وہاں تیان میں مسٹر ڈٹیرٹے کے ساتھ دو طرفہ مذاکرات نہیں کریں گے۔ مسٹر ڈٹیرٹے نے مسٹر اوباما کے لئے غیر مہذب الفاظ کا استعمال کیا تھا جس کے بعد امریکی صدر نے مذاکرات منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔
مسٹر ڈٹیرٹے نے سربراہ اجلاس کے لئے لاؤس روانہ ہونے سے پہلے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں مسٹر اوباما کو بہت بھدی گالی دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر جب ان سے لاؤس میں ملیں تو انسانی حقوق کے معاملے پر تقریر نہ کریں۔ مسٹر ڈٹیرٹے نے کہا،”آپ کو فلپائن کا احترام کرنا ہوگا۔ صرف سوال پوچھیں اور بیان دینے سے کام نہیں ہوگا۔

اگر مسٹر اوباما (گالی دیتے ہوئے) نے ایسا کیا تو میں انہیں منہ توڑ جواب دوں گا“۔ انہوں نے کہا”فلپائن ایک خود مختار ملک ہے اور اس پر صرف فلپائن کے عوام کا حق ہے اور کسی کا نہیں“۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: White house cancels duterte meeting after name calling in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply