ٹرمپ ایڈمنسٹریشن صرف ا مریکی یرغمالوںکی رہائی کے لیے ہی شمالی کوریا سے بات کرے گا

واشنگٹن:(رائٹر)ٹرمپ انتظامیہ اس وقت امریکی شہریوں کی رہائی کے علاوہ کسی دیگرمعاملہ پر شمالی کوریا سے بات چیت نہیں کریگی۔ وہائٹ ہاؤس کی ترجمان ساراسینڈرس نے سینڈرس نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا سے حراست میں لئے گئے امریکی شہریوں کی رہائی کے علاوہ کسی دیگر موضوع پر بات چیت کرنے کا یہ مناسب وقت نہیں ہے۔
واضح رہے کہ شمالی کوریا کی طرف سے مسلسل کئے جارہے میزائل تجربہ سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کافی بڑھ گئی ہے۔انہوں نے واضح طور پر کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی فی الحال یہی مطالبہ ہے کہ شمالی کوریا کم ڈانگ چول، ، ٹونی کم اور کم ہاک سونگ کو رہا کرے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: White house again rejects talks with north korea in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply