ٹرمپ دور کے آغاز کے لیے منعقد دعائیہ تقریب میں امریکی امام محمد ماجد نے سورہ روم و الحجرات کی آیات قرات کیں

واشنگٹن: نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عہد کے آغاز کے موقع پر منعقدہ دعائیہ تقریب میں امریکی امام محمد ماجد نے حسب روایت اذان دینے کے بجائے ارباب اقتدار کے سامنے دو قر آنی آیات پڑھیں۔ سورہ فاتحہ سمیت سورہ روم اور سورہ الحجرات کی جو آیات تلاوت کی گئیں بظاہر ان کا رخ امریکی انتخابات کے دوران اور بعد میں چیزیں مسلمانوں کے بارے میں کہی جانے والی بہت سی باتوں اور مسلمانوں کی وفاداری کے بارے میں اٹھائے جانے والے سوالات کی طرف تھا۔ تلاوت کردہ قر آنی آیات کا پیغام یہ تھا ” ہمیں متحد ہونا چاہئے اور تنوع کا احترام کرنا چاہئے کیونکہ خدا نے ہمیں اسی لئے بنایا ہے“۔
دونوںآیات کا انگریزی میں ترجمہ بھی پڑھ کر سنایا گیا۔آیات کا ترجمہ حسب ذیل ہے۔ اے لوگو! ہم نے تمہیں ایک مرد اور عورت سے پیدا کیا اور تمہارے خاندان اور قومیں جو بنائیں تاکہ تمہیں آپس میں پہچان ہو، بے شک زیادہ عزت والا تم میں سے اللہ کے نزدیک وہ ہے جو تم میں سے زیادہ پرہیزگار ہے، بے شک اللہ سب کچھ جاننے والا خبردار ہے ۔(سورت الحجرات)’ اور اس کی نشانیوں میں سے آسمانوں اور زمین کی تخلیق (بھی) ہے اور تمہاری زبانوں اور تمہارے رنگوں کا اختلاف (بھی) ، بیشک اس میں اہلِ علم (و تحقیق) کے لیے نشانیاں ہیں۔ (سورہ الروم) امریکہ کے 45 ویں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے بین المذاہب دعائیہ تقریب کیپٹل ہل میں منعقد کی گئی تھی جس میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے مذہبی رہنماؤں نے شرکت کی۔
امریکی صدر اور خاتون اول کی آمد کے بعد تقریب میں پہلے تو تمام افراد نے مل کر اجتماعی دعا کی بعدازاں مختلف مذاہب بشمول یہودیت، عیسائیت،اسلام، ہندو ازم ، سکھ ازم، پارسی اور دیگر عقائد کے مذہبی رہنماؤں نے اپنے اپنے عقیدے کے مطابق نئے امریکی صدر کو اپنی دعاؤں سے نوازا۔ تقریب میں موسیقاروں نے پیانو پر نے کئی دھنیں پیش کیں۔ آرکسٹرا سمیت کئی نغمے بھی پیش کئے گئے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: What verses of quran recited by muslim imam at trumps inaugural in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply