صدر ٹرمپ کا حکم ملتے ہی چین پر ایٹمی حملہ کردیں گے:امریکی فوجی کمانڈر

ہانگ کانگ: بحرالکاہل میں تعینات امریکی فوجی بیڑے کے کمانڈر اسکاٹ ایچ سوئفٹ کا کہنا ہے کہ اگر امریکی صدر ٹرمپ نے چین پر حملہ کرنے کا حکم دیا تو بلا تاخیر ً چین پر ایٹمی حملہ کردیا جائے گا۔ آسٹریلیائی شہر کینبرا میں آسٹریلوی نیشنل یونیورسٹی میں ہونے والی سلامتی کانفرنس میں ایک طالب علم نے جب ان سے سوال پوچھا کہ کیا امریکی صدر کے حکم پر وہ چین پر جوہری حملہ کردیں گے تو انہوں نے جواب دیا کہ ” جی ہاں بالکل کردیں گے“۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہمارے کمانڈر انچیف ہیں اور ہمیں ہمیشہ ان کے حکم کی اطاعت کرنی چاہیئے، جبکہ امریکی فوج اگر ٹرمپ کی اطاعت سے ایک لمحے کے لیے بھی منحرف ہونے کا سوچے گی تو اس کے سنگین نتائج ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہر امریکی فوجی نے تمام داخلی و خارجی دشمنوں سے امریکی آئین کے دفاع اور افسران بالا اور ہم پر کمانڈر انچیف کے طور پر مقرر کیے جانے والے صدر امریکہ کے حکم کی تابعداری کا حلف لیا ہے۔
دوسری جانب امریکی پیسیفک فلیٹ کے ترجمان کیپٹن چارلی براؤن کا کہنا ہے کہ ایڈمرل سوئفٹ کے بیان سے یہ بات ایک بار پھر واضح ہوگئی ہے کہ امریکی فوج پر سول بالادستی ہمیشہ کی طرح قائم ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: What if trump ordered a nuclear strike on china id comply says admiral in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply