کشمیریوں سے ہمدردی جتانے والا پاکستان بلوچستان میں نسل کشی اور حقوق انسانی کی پامالی کر رہا ہے:بلوچ رہنما مہران مری

نئی دہلی: کشمیر پر ہندوستان کو گھیرنے کی پاکستان کی جاری ناکام مساعی کے درمیان بلوچ رہنما مہران مری نے پاکستان کو ”اوروں کو نصیحت خود میاں فضیحت “ طنز کستے ہوئے کہا کہ وہ پہلے اپنے گریبان میں جھانکے تب دوسروں پر انگشت نمائی کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کہیں گے تو شکایت ہوگی جبکہ دنیا دیکھ رہی ہے کہ پاکستان کس طرح بلوچستان میںنسل کشی اور حقوق انسانی کی پامالی کا مرتکب ہو رہا ہے۔ بلوچ رہنما نے کہا کہ پاکستان بلوچستان میں نسل کشی اور حقوق انسانی کی خلاف ورزی کررہا ہے اور پھر بھی بین الاقوامی برادری کے سامنے کشمیر میں حقوق انسانی کا رونا رو رہا ہے۔مہران مری کا یہ بیان پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے عالمی میڈیا اور بین الاقوامی برادری کو پاک مقبوضہ کشمیر آکر وہاں کے عوام کی خوشحالی دیکھنے کے لیے مدعو کیے جانے کے بعد آیا ہے۔جینوا میں قریشی نے غیر ملکی صحافیوں اور حقوق انسانی کی بین الاقوامی تنظیموں کو دعوت دی تھی کہ وہ پاک مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرین اور دیکھیںکہ وہاں کے عوام کس قدر خوش و خرم اور آسودہ حال ہیں۔مہران مری نے کہا کہ اس شخص کو شرم نہیں آتی ۔وہ بلوچستان میں نسل کشی اور حقوق انسانی کی زبردست پامالی کرنے میں لگے ہیں اور پھر بھی کس منھ سے کشمیر یا دنیا کے کسی بھی حصہ میں حقوق انسانی کی خلاف ورزی کا واویلا مچائے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: What about genocide in balochistan pakistan called out by baloch leader in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.