ڈوکلام چین کی حدود میں آتا ہے:چینی وزارت خارجہ

بیجنگ: چین نے کہا ہے کہ وہ ڈوکلام میں بنیادی فوجی ڈھانچہ کی اس لیے تعمیر کر رہا ہے کیونکہ یہ علاقہ اس کے دائرہ اختیار میںآتا ہے۔چین نے ہندوستا ن کے سفیر متعین بیجنگ گوتم بمباؤلے کے گلوبل ٹائمز کو دیے گئے ایک انٹرویو پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے یہ بات کہی۔
بمباؤلے نے کہا تھا کہ فریقین کے لیے لازمی ہے کہ وہ سرحد سے متصل حساس مقامات پر صورت حال کو جوںکی توں رہنے دیں اور اس میںکوئی ردو بدل نہ کریں۔
بمباؤلے عملاً ڈوکلام کا ہی ذکر کر رہے تھے جہاں دونوں ملکوں کی فوجیں دومہینے سے زیادہ عرصہ سے آمنے سامنے ہیں۔لیکن جب چین نے سڑک کی تعمیر شروع کی تو اس پر ہندوستان نے اعتراض کیا ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Well within rights to build facility in doklam china in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply