ہم افغان فوج کی مدد سے دشمن کو شکست فاش دیں گے: امریکی کمانڈر

فراہ سٹی: افغانستان میں امریکی بین الاقوامی فوجوں کے کمانڈر جنرل جان نکلسن نے مغربی فراہ صوبہ کے دورے کے دوران کہا کہ ترکمانستان، افغانستان، پاکستان ہندوستان (تاپی) ہروجکٹ پر عمل آوری اور بخش آباد ڈیم کی تعمیر سے صوبہ کانقشہ بدل جائے گا۔
نکلسن فراہ فوج سربراہ لیفٹننٹ جنرل محمد شریف یفتالی اورنائب وزیر داخلہ لیفٹننٹ جنرل جانن بارک زئی کے ہمراہ صوبہ کی صورتحال کا جائزہ لینے آئے تھے۔انہوںنے فراہ میں ایک جلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی و افغان فوجیں دشمن کو شکست دیں گی اور اگر انہوں نے دوبارہ طاقت مجتمع کر لی تو انہیں پھر نہ صرف شکست دیں گے بلکہ نیست و نابود کردیںگے۔
فراہ کو ایک کلیدی اور جنگی نوعیت سے ا ہم علاقوں میں سے ایک کہتے ہوئے انہوں کہا کہ تاپی پروجکٹ پر عمل در آمد اور بخش آباد ڈیم کو مکمل کرنے سے فراہ صوبہ میں مثبت تبدیلیاں آئیں گی۔

Title: we will defeat the enemy with support of afghan forces nicholson | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply