ہم ایک نئی تاریخ رقم کرنے تیار ہیں:کم سے ملاقات کے بعد ٹرمپ کا بیان

سنگاپور: امریکہ اور شمالی کوریا کے دو طرفہ تعلقات سدھارنے اور جزیرہ نما کوریا کو مکمل ترک جوہری اسلحہ کے مقصد کے ساتھ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور شمالی کوریائی صدر کم جونگ اون کے مصافحہ کے ساتھ ہی تاریخ ساز سربراہ ملاقات کا آغاز ہو گیا۔

ان دونوں رہنماؤں نے مہینوں سفارتی سطح پر کبھی ہاں کبھی نہ کی کیفیت کے بعد سنگا پور کے سینٹوسہ جزیرے پر ایک پر تعیش ہوٹل میں دوطرفہ ملاقات کی ۔دونوں لیڈران ایک دوسرے کی جانب بڑھے اور امریکی و شمالی کوریائی پرچم کے عین سامنے پہنچ کر گرمجوشی سے مصافحہ کیااور دیر تک ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے رہے۔

ٹرمپ نے کم سے ملاقات کے بعد کہا کہ ہمایک نئی تاریخ شروع کرنے تیار ہیں ۔جنگ تو کوئی بھی کر سکتا ہے لیکن اصل بہادر وہ ہے جو امن قائم کر سکتا ہے۔ٹرمپ نے امریکہ و شمالی کوریا میں نئے باب کا خیر مقدم کیا اور کم کے ساتھ اپنی گفتگو کو بے لوث ، دیانتدارانہ، سیدھی اورتعمیری بتایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پریس کانفرنس کے بعد وہ جنوبی کوریا کے صدر مون جئے سے بات کریں گے اور جاپان کے وزیر اعظم اور چینی صدر شی جین پینگ کا شکریہ ادا کریں گے۔

اس سے قبل90منٹ کی ملاقات کے بعد دونوں نے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جس میں جوہری اسلحہ سے مکمل طور پر پاک جزیرہ نما کوریا پر دونوں میں اتفاق رائے ہوا ۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ پابندیاں بدستور رہیں گی اور شمالی کوریا نے میزائلوں کی ایک بڑی تجربہ گاہ تباہ کرنے پر رضماندی ظاہر کر دی۔لیکن یہ دونون باتیں مشترکہ اعلامیہ مذکور نہیں ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: We are ready to start a new history says trump after north korea summit in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment